اسلام آباد (این این آئی)انڈین پریمیر لیگ کے میچز کے دوران سٹے بازی کیس میں بھارتی وومن ٹیم کے سابق کوچ توشار آروتھے کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے توشار آروتھے کے کیفے سے 19 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا اور توشار آروتھے پر سٹے بازوں کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل آئی پی ایل کے
بانی للت مودی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں اوور، گیند اور شارٹ کا جیسے بتایا گیا وہ ویسے ہی ہوا۔دہلی ڈیئر ڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے دوران دہلی کے وکٹ کیپر رشبا پانٹ نے کہا تھا کہ اس بال پر چوکا لگے گا اور چوکا ہی لگا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹسمین روبن اوتھاپا حریف باؤلر لیمے چانے کی اسی گیند پر چوکا لگا۔