لاہور(این این آئی)2019ء کے پہلے چار ماہ میں قومی کرکٹ ٹیم نے2ٹیموں کے خلاف10ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سے2میچ جیتے اور8میچ ہارے قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کاتناسب80فیصداورکامیابی کاتناسب20فیصدرہا۔قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف5میچ کھیلے جن میں سے2میچ جیتے اور3میچ ہارے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب40فیصداورمیچ ہارنے کاتناسب60فیصدرہا۔آسٹریلیاکے
خلاف5ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اورآسٹریلیانے پانچوں میچوں میں پاکستان کوشکست دے کرسیریزمیں وائٹ واش کااعزازحاصل کیاآسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدجبکہ آسٹریلیاکاپاکستان کے خلاف کامیابی کاتناسب 100فیصدہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام تردعوؤں کے باجوددیکھاجائے توقومی کرکٹ ٹیم کی کاکردگی میں بہتری کی بجائے تنزلی کاشکارہورہی ہے۔کھلاڑی ملک کے لئے نہیں بلکہ ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لئے کھیل رہے ہیں۔