منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

18 ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل اپنے نام کرلئے

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)18 ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت لئے ،پاکستان واپڈا اور سندھ کی ٹیمیں بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹل کے دفاع کو برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی

وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین دورانی تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر ) ظفر اقبال اعوان، صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں اور پاکستان لان بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا وسیم مقصود کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ خواتین کے فائنل میں پاکستان آرمی نے دفاعی چمپئن سندھ کو 30۔20 شکست دے کر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، مردوں کے فائنل میں بھی پاکستان آرمی نے دفاعی چمپئن پاکستان واپڈا کو 32۔28 گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل سے قبل مردوں کی تیسری پوزیشن کھیلے گئے میچ میں پاکستان نیوی نے سندھ کو 35۔22 گول سے ہرادیا، خواتین کے ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 29۔18 گول سے شکست دی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…