منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو طویل مدت کیلئے اہم ذمے داریاں سونپنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو پاکستان جونیئر ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مئی میں باسط علی کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد پوری ہو جائے گی اور پی سی بی انتظامیہ نے باسط علی کی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سابق کپتان یونس خان کو طویل مدت کیلئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ

پی سی بی بھارتی طرز پر جونیئر ٹیم کا کوچ لانا چاہتا ہے۔ راہول ڈریوڈ طرز کے فارمولے پر یونس خان کو سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ کی دہری ذمے داری سوپنی جائے گی۔یونس خان کے قریب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یونس خان سے ابھی بورڈ کے کسی ذمے دار نے اس بارے میں رابطہ نہیں کیا ہے تاہم بورڈ کے کئی اہم لوگوں نے بالواسطہ یونس خان سے رابطے کئے ہیں۔پی سی بی کے ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ یونس خان کو بااختیار اور طویل مدت کیلئے کوچ بنایا جائے گا، انہیں سلیکشن کمیٹی کا بھی سربراہ بنایا جائے گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…