جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

شارجہ میں ون ڈے سیریز کے دوران 16 میں سے 5 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

شارجہ(این این آئی) شارجہ میں ون ڈے سیریز کے دوران 16 میں سے 5 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے خاموشی سے انہیں سیریز کھلا کر واضح پیغام دیا ہے کہ مستقبل میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں میں اوپنر عابد علی، مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل، آل راونڈر عماد وسیم فاسٹ بولر محمد حسنین اور لیگ اسپنر یاسر شاہ شامل تھے۔عابد علی اور عماد وسیم 30مئی سے انگلینڈ میں شروع

ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔عابد علی نے دبئی میں ڈیبیو پر 111 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل کو پی ایس ایل کی کارکردگی پر پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، عمر اکمل بھی فٹنس کا معیار برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔عماد وسیم کو شعیب ملک کے ان فٹ ہونے پر پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا جب کہ یاسر شاہ نے ون ڈے سیریز کے پانچوں میچوں میں شرکت کی، محمد حسنین کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں شامل کر کے تین میچ کھلائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…