ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلین باؤلرز نے وارنر کے خلاف بغاوت کی خبر کو مسترد کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) آسٹریلیا باؤلرز نے ان غلط اور اشتعال انگیز بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد ان باؤلرز نے کہا تھا کہ اگر ڈیوڈ وارنر کو اگلے ٹیسٹ میں کھلایا تو وہ بائیکاٹ کردیں گے۔گزشتہ سال مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سامنے آنے والے شرمناک بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا مرکزی کردار ڈیوڈ وارنر کو ہی قرار دیا جا رہا تھا۔

جس کے بعد اوپننگ بلے باز کے ساتھ ساتھ کپتان اسٹیون اسمتھ پر بھی آسٹریلیا نے ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مچل اسٹارک، جوش ہیزل وْڈ، پیٹ کمنز اور نیتھن لایون نے نے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ اگر وارنر کو سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کھلایا گیا تو احتجاجاً وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔اخبار نے اس واقعہ کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کے ماحول میں پڑنے والی دراڑ کا دعویٰ کرتے ہوئے متعدد ذرائع کا حوالہ دیا تھا تاہم ان چاروں کھلاڑیوں نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اخبار کے اس دعوے سے شدید مایوسی ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم نے وارنر کو کھلانے کی صورت میں ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی۔انہوں نے کہاکہ یہ بیان کئی لحاظ سے مایوس کن ہے لیکن سب سے اہم چیز یہ ہے کہ یہ ایک غلط بیان ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں کھلاڑیوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے اور اب ہماری نظریں بحیثیت ٹیم آگے بڑھنے پر مرکوز ہے تاکہ ورلڈ کپ اور ایشز کی تیاری کیلئے آسٹریلین ٹیم کی مدد کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…