جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پی سی بی نے گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار کوئٹہ میں طلب کرلیا

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار کوئٹہ میں طلب کرلیااحسان مانی کے چیئر مین بننے کے بعد گورننگ بورڈ کا یہ تیسرا اجلاس ہے تاہم ترجمان کے مطابق اجلاس کا ایجنڈے اور جگہ کا تعین ہونا باقی ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے چند ہفتے قبل

پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا، اب گورننگ بورڈ کے اجلاس کا کوئٹہ میں انعقاد اس بات کا اشارہ ہے کہ پی سی بی کوئٹہ میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ترجمان نے کہا کہ چیئر مین احسان مانی چاہتے ہیں کہ گورننگ بورڈ کے اجلاس باری باری ملک کے تمام شہروں میں ہوں دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ کی کامیابی پر مبارکبادوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد دی اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا راحت نے سرفراز سے ٹیلیفونک گفتگو میں اس امید کا اظہار کیا کہ آپ کی لیڈر شپ میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی سیریز میں آپ کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے، کپتان سرفراز احمد نے کال کرنے پر راحت فتح علی خان کا شکریہ ادا کیایاد رہے کہ انگلینڈ میں مئی میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15اپریل سے قومی اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا جب کہ کیمپ سے قبل 14اپریل کوکھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے تاہم عمر اکمل سمیت کئی کھلاڑیوں کی فٹنس ورلڈ کپ سے قبل سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…