راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں کھیلی گئی 12 قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل سجاد نے اپنے نام کر لیا جبکہ اعجاز الرحمن نے دوسرے نمبر پر رہے، مینز ڈبلز کا ایونٹ احمر اور علی سوریا،ایمجور ایونٹ میں فہد،ڈیف ایونٹ میں خرم،ویمنز ایونٹ میں روشی اور انڈر12۔ ایونٹ میں دنیال اعجاز نے کامیابی حاصل کی جبکہ میڈیا کا ایونٹ شاہ خالد نے جیت لیا۔ چمپئن شپ کے اختتام پر جناح پارک کے
سیکورٹی انچارج کرنل(ر) نعیم بھٹی، اسلام آباد اینڈ نارتھ پاکستان ترکش ایئرلائنز کے سیلزمنیجر محمد عمر خان اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورنقدکیش انعامات تقسیم کئے، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام لیڑر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک ، راولپنڈی میں کھیلی گئی 12 قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ کا مینز سنگلز کاٹائٹل سجاد نے اپنے نام کر لیا ہے جبکہ اعجازالرحمن دوسرے نمبر پر رہے،مینز سنگلز کے ایونٹ میں450 پوائنٹس کے سجاد نے پہلی ، اعجاز الرحمن نے 399 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، فاضل نے 389 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، مشتاق نے 336 کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ علی سوریا اور افضل اختر بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے،مینز ڈبلز کے ایونٹ میں احمر اور علی سوریا نے کامیابی حاصل کی جبکہ علیم اور روبرٹ نے دوسری جبکہ فاضل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹیم ایونٹ میں بابو/ سجاد/علی/ احمر نے پہلی، علیم / روبرٹ/ فاضل/ شبیر نے دوسری اور اعجاز/ ثاقب/ سکندر/افضال نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایمجور ایونٹ میں فہد نے پہلی جبکہ شاہ رخ اور علی چھٹہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،ڈیف ایونٹ میں خرم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قاسم اسد اور ناصر ڈار نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،ویمنز ایونٹ میں روشی نے پہلی جبکہ نور العین اور روزینہ علی دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں اور انڈر12۔ ایونٹ میں دنیال اعجاز نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایازن اعجا ز اور رفیع ثاقب نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، میڈ یا ایونٹ میں شاہ خالد نے پہلی، شاکر عباسی نے دوسر اور رضوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی،چمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، فیصل آباد، ملتان، لاہور اور پشاور سے کھلاڑی نے حصہ لیا،یہ چمپئن شپ آٹھ روز تک جاری رہی۔