جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 اپریل سے لاہور میں لگانے کا فیصلہ ،20کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر آگئے

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15اپریل سے لاہور میں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا جس میں20کرکٹرز کو مدعوکیا جا رہا ہے،کیمپ سے پہلے کرکٹرز کے 14 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ بھی ہونگے۔ابتدائی فہرست میں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود،بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،شاہین آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری کے نام شامل ہیں۔محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی 2 سے 3 مزید کھلاڑیوں

کو بھی اس فہرست میں شامل کرناچاہتی ہے تاکہ ان کی فٹنس ٹیسٹ کو بھی پرکھا جاسکے، پاکستان کپ میں پرفارمنس دینے والے بھی نظر میں ہونگے۔ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ5 ریزروکھلاڑیوں کا بھی اعلان کیاجائیگا۔آئی سی سی رولز کے مطابق کسی انجری کی صورت میں ٹیمیں 21 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، اس کے بعد کسی کھلاڑی کے متبادل کیلیے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی، ایک ہفتے کے ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم 23 اپریل کولندن کی اڑان بھرے گی جہاں انگلینڈ کیخلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے پرمشتمل سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…