اسلام آباد(این این آئی)قومی نیٹ بال چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے (آج) اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمید ی ہال میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل (کل) پیر کو جبکہ فائنل2 اپریل کو کھیلے جائیں گے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ میں 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، مردوں کے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، فاٹا اور بلوچستان، گروپ بی پاکستان ائیر فورس، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پاکستان ریلوے
گروپ سی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، اسلام آباد اور پاکستان آرمی جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان پولیس، پنجاب، پاکستان نیوی اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، خواتین کے ایونٹ کے گروپ اے میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختوا، گروپ بی میں پاکستان واپڈا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر، گروپ سی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن،اسلام آباد اور پاکستان بورڈ جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، ایلیٹ پی این ایف اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ یہ چمپئن شپ 2 اپریل تک جاری رہے گی۔