جمیکا /اسلام آباد (این این آئی)ڈیرن سیمی کے ویسٹ انڈیز ٹیم میں شمولیت کے دروازے کھلنے لگے،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نئے صدر رِکی اسکیرٹ نے سیمی کو ٹیم میں شامل کرنیکاعندیہ دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رکی اسکیرٹ نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کسی بھی اہل کھلاڑی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کاانتخاب سلیکشن کمیٹی نیکرنا ہے جوکسی بھی ریجن سے کھلاڑی منتخب کرسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈیز کو 2012 اور 2016 میں ورلڈٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل
جتوایا۔ڈیرن سیمی کی قیادت میں پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی ٹیم 2017 میں چمپئن بنی۔ دوسری جانب پشاورزلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے کہاکہ ڈیرن سیمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے منجھے ہوئے اور کامیاب کپتان ہیں ۔جاوید آفریدی نے کہاکہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور متحد اور بہترین ٹیم بن کر ابھری۔جاوید آفریدی نے کہاکہ ڈیرن سیمی کی ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی خوش آئند ہوگی ۔جاوید آفریدی نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ڈیرن سیمی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔