جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ٹینس اسٹار پر چھری کے وار کرنے والے حملہ آور کو8 سال قید کی سزا

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمبلڈن (این این آئی) جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار اور دو مرتبہ کی ویمبلڈن چمپئن پیٹر کوویٹوا پر چھری کے وار کرنے والے حملہ آور کو 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمہوریہ چیک کی علاقائی عدالت کے ترجمان ایوا اینگیالوسی نے کہا کہ دو مرتبہ کی ویمبلڈن چمپئن پیٹرا کوویٹوا پر حملہ آور نے دو مرتبہ چھری کے وار کیے تھے اور

انہیں 8 سال کی قید سنائی گئی ہے۔پیٹراکوویٹوا کے بائیں بازو پردسمبر 2016 میں اس وقت شدید زخم آئے تھے جب ان کے فلیٹ پر ایک حملہ آور نے چھریوں سے انہیں نشانہ بنایا تھا حالانکہ وہ بائیں بازو سے کھیلتی ہیں تاہم عدالت نے ان کے حملہ آور کی شناخت ریڈم زونڈرا کے نام سے کی۔ٹینس اسٹار نے حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہر طرف خون تھا اور پولیس کے پاس موجود فوٹو میں حملہ آور کو فوری شناخت کرلیا ہے۔عدالت کے ترجمان ایوا اینگیالوسی کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد فوری طور پر کسی فریق نے اپیل دائر نہیں کی ہے لیکن دونوں فریق اپیل کا حق رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ 20 دسمبر2016 کو دو دفعہ کی ویمبلڈن چمپیئن پیٹرا کویٹووا نے اپنے فیس بک صفحے پر بیان میں کہا تھا کہ ایک شخص نے ان پر چھری سے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئی ہیں۔پیٹرا کویٹووا نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ آج میرے اپارٹمنٹ پر ایک شخص نے چھری سے مجھ پر حملہ کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا دفاع کیا جس کے باعث میرے بائیں ہاتھ پرشدید زخم آگئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے بچ گئی ہوں۔پیٹرا کوویٹوا اس حملے کے بعد کئی ماہ تک ٹینس سے باہر ہوگئی تھیں اور مئی 2017 میں واپسی کی تھیں۔کوویٹوا اس وقت ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبرپر ہیں اور آسٹریلین اوپن 2019 کے فائنل تک رسائی کی تھی جہاں انہیں نیاومی اوساکا سے 7۔6، 5۔7 اور 6۔4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…