شارجہ(این این آئی )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(کل)27مارچ کو کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں میچز شارجہ، تیسرا میچ ابوظہبی ، چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔