پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تمام میچز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(آج)24مارچ کو کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ،

پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں میچز شارجہ، تیسرا میچ ابوظہبی ، چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے بآسانی شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…