کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم کامیابی کا جشن یوم پاکستان کے موقع پر23 مارچ کو ٹرافی کے ہمراہ اپنے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ منائیگی

22  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پی ایس ایل فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم اپنی کامیابی کا جشن یوم پاکستان کے موقع پر23 مارچ کو ٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ میں اپنے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ منائیگی۔کوئٹہ گلیڈیٹر کے روح رواں ندیم عمر کی قیادت میں فرنچائز کے قافلے میں کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان،احمد شہزاد،انورعلی، احسان علی اور ٹیم منیجر اعظم خان سمیت دیگر بھی شامل ہوں گے۔اس حوالے سے ندیم عمر نے بتایا کہ ہم لیگ میں میں شاندار فتح کی خوشیوں کو کوئٹہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ

باٹنے کے خواہش مند ہیں، ٹرافی کی آمد پر جشن کا سا سماں ہوگا،ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہماری فرنچائز کی جیت کی بدولت بدول دنیا میں کوئٹہ اور بلوچستان کا نام روشن اور مثبت تاثرابھرا ہے، کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کیساتھ پاکستان آرمی کی سدرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملے گی۔دوسری جانب کامیابی پر ملک بھر میں خیرمقدم پر مسرور کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے موقعہ پر کوئٹہ میں جشن مناکر خوشی دوبالا ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…