جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

اولمپکس سمر گیمز میں کئی تمغات پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

datetime 22  مارچ‬‮  2019 |

ابو ظہبی(این این آئی)اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز2019 کا اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔26 سالہ حْر مشتاق کامیاب پاکستانی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک 1500 میٹر اور 400 میٹر ریلے ریس میں سونے کے تمغے جیتے اس کے علاوہ انہوں نے

400 میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔حنا عارف، نمرہ طارق نے مختلف مقابلوں میں سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔سائیکلنگ میں 23 سالہ اولمپیئن محمد عمران غفار نے پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے فِن 2 کے ٹائم ٹرائل اور فِن 5 کے روڈ ریس میں ایک، ایک سونے کا تمغہ جیتا۔ویٹ لفٹنگ میں 21 سالہ عمران عارف نے ایک سونے کا، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹینس کے یونیفائیڈ اسپورٹس ڈبل 150 لیول 4 میں سیدہ ارج بتول زیدی اور ساجدہ بی بی نے اعلیٰ ترین انعام حاصل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…