یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ :مزید 2کوارٹر فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے

22  مارچ‬‮  2019

کراچی (این این آئی) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری “یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ”میں مزید 2کوارٹر فائنل کے مقابلوں کے فیصلے ہوگئے ۔اومیگا کلب اور نشتر کلب سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

چمپئن شپ میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں اومیگا کلب نے مد مقابل مضبوط حریف بنوریہ باسکٹ بال کلب کو 36کے مقابلے میں 59باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا فاتح کلب کی جانب سے تیمور ظہیر 17،عثمان خالد 13اور عباس قائم خانی نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سیدی امین 10،سیفل8اور جمشید نے 7پوائنٹس اسکور کئے ،چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں نشتر کلب نے ممباس اسکوارڈ باسکٹ بال کلب کو شاندار مقابلے کے بعد 42کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر سیمی فائنل کھیلنے کے اعزاز حاصل کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے طلحہ امجد 18،علی چن زیب 10اور محمد شبرنے9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سعد خان 17،طلحہ خان 13اور نعمان خان نے 9پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے دونوں کوارٹر فائنل میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفریز عامر غیاث ،طارق حسین ،سید مصنف شاہ ،نذاکت خان ،راحیل مبین اور جمیل صدیقی نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،محمد دانیال خان اور محمد جاوید تھے میچ سے قبل مہمان خصوصی انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر محمد جاوید خان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظم اعلیٰ چمپئن شپ غلام محمد خان ،عبدالناصر ،محمد یعقوب ،طارق حسین اور دیگر موجود تھے ۔محمد جاوید خان نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر KBBAاور NBPکو مبارکباد پیش کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…