پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کر یں گے : ایم ڈی پی سی بی

21  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے ،کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے ،بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے ،آئی سی سی میں بھارت کیساتھ ہر محاذ کیلئے تیار ہیں ،قومی وویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیا جائیگا ،سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پر امید ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہے ، ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا ۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ بھارت نے پی ایس ایل کو بلیک آوٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی سی میں بھارت کیساتھ ہر محاذ کیلئے تیار ہیں ،ہر کام پاکستان کے مفاد میں کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ قومی وویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ بیٹنگ کوچ غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے کوشاں ہیں ،سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پر امید ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں کوچز اور سلیکٹرز کی شمولیت کے معاملے کا جائزہ لینگے ۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے راولپنڈی سمیت دیگر سینٹرز کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو پروفیشنل انداز سے چلانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کو آگے لیکر جانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا نے پاکستان کی سیکیورٹی دیکھ لی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر کسی نے پاکستان میں سیکیورٹی اور سہولیات کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کا پورا انفراسٹکچر تبدیل کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پچز کے معیار کو بہتر بنائینگے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…