پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

20 ویں ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز شروع ،23مارچ تک جاری رہیں گے

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام 20 ویں ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں جو 23 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈرن لیڈر عامر اقبال کے مطابق ملک بھر سے 12 کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں جن میں طیب اسلم، عاصم خان، عماد فرید

اسرار احمد، احسن ایاز، ظاہر شاہ، سید علی بخاری، فرحان محبوب، فرحان زمان، عبدالملک، عباس زیب اور حارث قاسم شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز ریفریز لے رہے ہیں ۔ ٹرائلز کے بعد ایونٹ کیلئے باصلاحیت 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا ایک ماہ تک تربیتی کیمپ لگائیں گے۔ واضح رہے کہ چمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…