’’یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ ‘‘میں پانچویں روز 2میچوں کے فیصلے ہوگئے

19  مارچ‬‮  2019

کراچی (این این آئی) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری ’’یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ ‘‘میں پانچویں روز 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔میچ سے قبل ممتاز ماہر تعلیم کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے

سابق صدر پروفیسر حشمت اللہ خان لودھی کی رحلت پر اُن کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں Lecole-Ballerzنے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 35کے مقابلے میں 37باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے ارحم8،عمر پاشا8اور زید شیخ نے7جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے راحیل خان 11،حسن علی 8اور سعد صلاح الدین نے6پوائنٹس اسکور کئے ،دوسرے میچ میں اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف بحریہ باسکٹ بال کلب کو با آسانی 47کے مقابلے 68باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے عثمان خان 16،عثمان ریحان 14اور طاہر نقاش نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے نوید خان 12،حماد خان 12اور محسن نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفریز جاوید خان ،عامر شریف ،مصنف شاہ ،طارق حسین ،نذاکت خان اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،راج کمار اور کینتھ جونسن تھے ۔میچ کے اختتام پر کراچی باسکٹ بال سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یعقوب سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظم آعلیٰ چمپئن شپ غلام محمد خان ،قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عبدالناصر ،طارق حسین اور دیگر موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…