اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو پہلی بار ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم نے کم عرصے میں عالمی کرکٹ میں حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔پیر کے روز ٹویٹر پرجاری پیغام میں افغانستان
کی کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے قلیل مدت میں حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ افغان کرکٹ ٹیم نے واحد ٹیسٹ میچ میں آئر لینڈ کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کی تھی۔