جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شین واٹسن سے الجھنے پر امام الحق مشکل میں پھنس گئے پی ایس ایل فائنل میں تلخ کلامی،امام نے شین واٹسن سے معافی مانگ لی

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں قومی اوپنر امام الحق آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کے ساتھ الجھنے پر مشکل میں پھنس گئے۔ سوشل میڈیا پر امام الحق کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا۔فائنل میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن سات رنز بنا کر رن آٹ ہوئے تو پشاور زلمی کے امام الحق نے ان کے ساتھ تلخ اور غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور واٹسن کو ہاتھ کے

اشارے سے باہر جانے کو کہا جس کو گراؤنڈ میں موجود ہزاروں تماشائیوں اور ٹی وی سکرین پر کروڑوں لوگوں نے بھی دیکھا۔امام الحق کی اس حرکت پر انہیں شائقین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ شائقین نے کہاکہ امام الحق کارو یہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں تھا،انہیں مہمان کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا-سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ جب پاکستان آنے کیلئے کوئی تیار نہ تھا تو انہیں اسٹارز نے پاکستان آکر پاکستان کو عزت دی اور پھر انھیں سٹارز کو عزت دینے کے بجائے بے عزت کرنے کی کوشش قابل قبول نہیں، پی سی بی امام الحق خلاف ایکشن لیں-ایک اور صارف نے لکھا کہ امام الحق کا چچا چیف سلیکٹر ہے اس کا کوئی کیا بگاڑ سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر شائقین نے امام الحق سے اپنی اس حرکت کی معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ادھر فائنل میچ کے دوران تماشائیوں نے بھی امام الحق کے اس رویئے پر شدید تنقید کی اور اوپنر کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ابتدا میں امام الحق تماشائیوں کی طرف سے اسے اپنی حوصلہ افزائی سمجھتے رہے تاہم جب اصل معاملہ سمجھ آیا تو انہوں نے ہاتھ جوڑ کر شائقین سے چپ رہنے کی درخواست کی۔دریں اثناء پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شین واٹسن سے تلخ کلامی پر ان سے معافی مانگ لی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کے امام الحق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس دوران امام الحق واٹسن سے الجھ پڑے۔شین واٹسن سے الجھنے پر کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی امام الحق کو آڑے ہاتھوں لیا اور مہمان کھلاڑی سے بدسلوکی پر شدید تنقید کی۔کرکٹر امام الحق نے شائقین کی ناپسندیدگی اور تنقید کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر شین

واٹسن سے معافی مانگ لی۔اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے گزشتہ روز کے واقعہ کی وجہ ماحول کی گرما گرمی کو قرار دیا، کرکٹر نے اپنے رد عمل اور الفاظ کو بھی غیرمناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔امام الحق نے فائنل میچ اور پی ایس ایل کے انعقاد کو زبردست قرار دیا اور اس کامیابی کو انجوائے کرنے کا کہا۔کرکٹر نے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو بھی مبارکباد دی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…