جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کا چمپئن بن گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا

لیکن دوسرے ہی اوور میں امام الحق تین رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔میچ کے چوتھے اوور میں کامران اکمل بھی 21 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ صہیب مقصود بھی 20 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں ڈیوائن براوو نے رلی روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔عمر امین نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گل نبی نے 9 اور کیرون پولارڈ نے 7 رنز بنائے۔پی ایس ایل میچز میرانشاہ اور مظفرا?باد میں بھی کرائیں گے،ڈیرن سیمی 18 اور وہاب ریاض 12 رنز بنا سکے اور اس طرح پشاور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔کوئٹہ کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے 30 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوائن براوو نے دو جب کہ فواد خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احمد شہزاد نے کیا لیکن شین واٹسن 7 رنز بنا کر عمر امین کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے جب کہ احسن علی بھی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔66رنز پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد اور رلی روسو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔احمد شہزاد نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ رلی روسو بھی 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ نے 139 رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں پورا کر لیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…