کرائسٹ چرچ کی مسجد میں جو دیکھا وہ فلم کا منظر لگا، بنگلہ دیشی کھلاڑی روپڑے،نیوزی لینڈ میں ٹیم کے 17 افراد کا کیا حال ہوا؟،افسوسناک انکشافات

17  مارچ‬‮  2019

کرائسٹ چرچ (این این آئی) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے کہاہے کہ انہوں نے جو دیکھا وہ کسی فلم کا منظر لگتا تھا، 3 منٹ پہلے بھی مسجد پہنچے ہوتے تو بچ نکلنا ناممکن تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے منیجر خالد مشہود نے کہا کہ کرائسٹ چرچ حملے کے وقت وہ اوراْن کے ساتھی کھلاڑی مسجد سے صرف 50 گز کے فاصلے پر تھے،اگر 3 منٹ پہلے بھی مسجد پہنچے ہوتے تواْن کا بچ نکلنا ناممکن تھا۔ معمولی سا فاصلہ اْن کی جان

بچانے کا باعث بن گیا۔خالد مشہود نے کہا کہ انہوں نے جو دیکھا وہ کسی فلم کا منظر لگتا تھاجبکہ کچھ کھلاڑی وہ منظر دیکھ کر رو پڑے۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے منیجر خالد مشہود نے مزید کہا کہ ٹیم کے 17 افراد 8 سے 10 منٹ تک بس میں اپنا سر نیچے کیے بیٹھے رہے تاکہ کوئی گولی انہیں نہ لگ جائے۔پھر سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ شوٹر انہیں نشانہ بنا سکتا ہے، بہتر ہے کہ یہاں سے بھاگ نکلیں۔کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے کہاکہ مسجدجاتے وقت بنگلہ دیشی ٹیم کےساتھ کوئی سیکیورٹی اہلکار نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…