پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

قومی بلائنڈ بیس بال چمپئن شپ 26 مارچ سے شروع ہو گی

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان بلائنڈ بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی بلائنڈ بیس بال چمپئن شپ 26 مارچ سے ملتان شروع ہو گی۔پاکستان بلائنڈ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 25 مارچ کو شام پانچ بجے ہوگی جس میں چمپئن شپ ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ 26 سے 28 تک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائیگا جس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والا کوچ تربیت دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل کامران انجام دیں گے اور یہ چمپئن شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں اور کھلاڑی بھرپور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نابینا افراد بھی ایک معاشرے کا حصہ ہیں ان کی بھی حوصلہ افزائی کرنا ہمارے سب کے فرائض میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ہو کیونکہ یہ چمپئن شپ پہلی بار منعقد ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…