بھارتی کرکٹر محمدشامی کے خلاف تشدد، ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

15  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)پولیس نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کے خلاف تشدد سمیت ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ حَسین جہاں نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر جسمانی تشدد سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔واضح رہے کہ

مارچ 2018 میں محمد شامی اور ان کی اہلیہ کے مابین تنازع سامنے آیا تھا جس میں خاتون نے بھارتی کرکٹر پر سنگین الزامات لگائے تھے۔خیال رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ سابقہ ماڈل ہیں اور انہوں نے عوامی سطح پر اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے متعدد لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔کولکتہ میں پبلک پراسیکیوٹر ڈیپ نارائن پارکاشی نے بتایا کہ محمد شامی کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی شق 498 اے (ذہنی، جسمانی تشدد اور جہیز کے نام پر ہراساں کرنا) اور 354 اے (تشدد اور ہراساں) کے تحت چارج شیٹ درج کی جا چکی ہے،اگر محمد شامی کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے تو انہیں 5 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ان کی اہلیہ کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کو محمد شامی مسترد کر چکے ہیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے محمد شامی کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ کو تاحال حتمی شکل نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…