میڈرڈ (این این آئی)فرانسیسی فٹ بالر زیڈان ریال میڈرڈ کے کوچ بن گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق زیڈان نے ریال میڈرڈ میں واپسی پر خوشی کااظہا رکیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں ریال میڈرڈ واپس اپنی پرانی پوزیشن پر واپس آئیں۔انہوں نے کہا کہ جب وہ کلب چھوڑ کر گئے تو اس وقت ٹیم کوتبدیلی کی ضرورت تھی۔
اور اب وہ اس لئے آگئے کہ ریال میڈرڈ سے پیار کرتے ہیں۔ریال میڈ رڈ کی لگاتار تین بار شکست کے بعد سانتیاگو سولاری کوچارماہ بعدفارغ کر دیا گیا۔زیڈان کو 30 جون 2022 تک کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔زیڈان نے گزشتہ برس مئی میں چیمپیئنز لیگ میں تاریخی فتح کے بعد کلب چھوڑنے کا حیران کن اعلان کیا تھا۔