جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

جب سے پاکستان کی سرزمین پر پہنچا ہوں تب سے کیا محسوس کررہاہوں؟ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈروین پارنیل نے دِل جیت لئے

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

کراچی ( آن لائن )جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہی دیے گئے اپنے انٹرویو میں وین پارنیل کا کہنا تھا کہ

میں جب سے پاکستان کی سرزمین پر پہنچا ہوں تب سے لوگوں سے متاثر ہورہا ہوں۔انہوں نے اپنے اس تجربے کے حوالے سے بتایا کہ ہم جب بھی اپنے کمرے سے باہر نکلتے ہیں تو لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہمیں کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے۔وین پارنیل نے کہا کہ میں پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ سمجھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں سے یہاں لوگوں کی مہمان نوازی کے بارے میں پہلے ہی بہت کچھ سنا ہوا تھا، لیکن اب یہ تجربہ کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آلراؤنڈر نے کہا کہ پاکستانیوں میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش و جذبہ ہے جس کی مثال 2017 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران برمنگھم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ تھا جس میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔ کراچی میں میچز کے انعقاد اور سیکیورٹی کا تمام تر سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہی دیے گئے اپنے انٹرویو میں وین پارنیل کا کہنا تھا کہ میں جب سے پاکستان کی سرزمین پر پہنچا ہوں تب سے لوگوں سے متاثر ہورہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…