پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سرفراز احمد تیور دکھانے لگے، پی سی بی کے فیصلے کیخلاف بغاوت کردی

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)سرفراز احمد تیور دکھانے لگے، پی سی بی کے فیصلے کیخلاف بغاوت کردی، قومی ٹیم کے کپتان عدم تحفظ کا شکار، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہ ہونے کے باوجود متحدہ عرب امارات جانے اور ٹیم کیساتھ رہنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔

شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ میں بلے باز عابد علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور سرفراز احمد کی غیرموجودگی میں وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ سرفراز احمد، بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، شاداب خان اور حسن علی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ حسین طلعت کو ڈراپ کیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب ہے اور اس سے قبل آسٹریلیا کی سیریز بڑی ہے، اس وجہ سے شعیب ملک کو کپتان بنایا تاہم کسی کھلاڑیوں کو فٹنس کی وجہ سے آرام نہیں دیا۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد نے پی سی بی کے سامنے تیور دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ سرفراز احمد نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہ ہونے کے باوجود متحدہ عرب امارات جانے اور ٹیم کیساتھ رہنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پی سی بی نے اس حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…