اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 8کھلاڑی باہر،ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کپتان شعیب ملک ہوں گے،حیرت انگیز فیصلے

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی قیادت تجربہ کار شعیب ملک کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقا میں سرفراز احمد پر پابندی لگنے کے بعد دو ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کپتانی کی تھی۔

سرفراز احمد کو پی سی بی نے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کررکھا ہے تاہم سیریز میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی نے کم از کم آٹھ کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جیت ہار سے قطع نظر 8 کھلاڑیوں کو تین تین میچ کھلانے کا فیصلہ کیا اور سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر کچھ نئے اور کچھ آزمودہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، شاداب خان، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جب کہ محمد حفیظ پہلے ہی ان فٹ ہیں۔سلیکٹرز پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور پاکستانی ٹیم کا اعلان 8 مارچ کو پاکستان میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے ساتھ پاکستانی اننگز کی آغاز شان مسعود کریں گے اور ون ڈاؤن پر حارث سہیل کھیلیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سعد علی، عمر اکمل، جنید خان، وہاب ریاض، یاسر شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، حسین طلعت، عثمان خان شنواری نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی قیادت تجربہ کار شعیب ملک کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…