جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کون کریگا؟ کھیل کے میدان سے دھماکے دار خبر آگئی

datetime 27  فروری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی قیادت تجربہ کار شعیب ملک کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقا میں سرفراز احمد پر پابندی لگنے کے بعد دو ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کپتانی کی تھی۔سرفراز احمد کو پی سی بی نے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کررکھا ہے تاہم سیریز میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ

اور سلیکشن کمیٹی نے کم از کم آٹھ کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جیت ہار سے قطع نظر 8 کھلاڑیوں کو تین تین میچ کھلانے کا فیصلہ کیا اور سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر کچھ نئے اور کچھ آزمودہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، شاداب خان، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جب کہ محمد حفیظ پہلے ہی ان فٹ ہیں۔سلیکٹرز پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور پاکستانی ٹیم کا اعلان 8 مارچ کو پاکستان میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے ساتھ پاکستانی اننگز کی آغاز شان مسعود کریں گے اور ون ڈاؤن پر حارث سہیل کھیلیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سعد علی، عمر اکمل، جنید خان، وہاب ریاض، یاسر شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، حسین طلعت، عثمان خان شنواری نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…