منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا : آئی سی سی

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی / ممبئی(این این آئی) آئی سی سی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا تاہم اپنے ممبران کے ہمراہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں مقابلہ 16 جون کو مانچسٹر ہوگا، بھارت کی جانب سے

اس میچ کے بائیکاٹ کا تاثر دینے اور وہاں پر کچھ انتہا پسند کرکٹرز کی جانب سے بھی اس حوالے سے مطالبات سامنے آئے اس کے باوجود آئی سی سی نے واضح کیاکہ دونوں ممالک کے درمیان مانچسٹر میں ورلڈ کپ میچ نہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ہم اپنے ممبران کے ہمراہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اسپورٹس اور خاص طور پر کرکٹ میں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور مختلف برادریوں کو یکجا کرنے کی حیران کن صلاحیت موجود ہے، ہم اسی بنیاد پر آگے بڑھنے کیلئے اپنے ممبران کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی بھی اشارہ نہیں ملا کہ ورلڈ کپ کاکوئی میچ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق نہیں ہوگا۔دوسری جانب بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کبھی بھی کھیلنے سے منع نہیں کرنا چاہیے، ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ یہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، کھیل ہی وہ واحد چیز ہے جو ہم کھیلنا جانتے ہیں اور یہ لازمی طور پر ہوتے رہنا چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…