دبئی(این این آئی)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے زلمی اسکواڈ مینجمنٹ کیلئے پرتکلف عشائیہ دیا گیا ،پوری ٹیم، مینجمنٹ، زلمی فیملی نے چیئرمین کے ساتھ ڈنر کو بھرپور انجوائے کیا۔پی ایس ایل کے پانچ میچز کیبعد زلمی اسکواڈ تازہ دم، کرکٹ سافٹ وئیر گیمز کھیل کر خوب انجوائے کیا۔پشاور زلمی کے صدر
ظہیر عباس، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینٹور یونس خان کے علاوہ کپتان ڈیرن سیمی اور تمام اسکواڈ نے شرکت کی ۔ پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی اور ٹیم کو سراہا ۔چیئر مین جاوید آفریدی نے کہاکہ امید ہے ٹیم آنیوالے میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی ۔عشائیے میں ولید بخاطر اور خلف بخاطر بھی شریک ہوئے۔