لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آئندہ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت کا معاملے اٹھانے اور اس آئینی طریقے سے جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق 2 مارچ کو بورڈ میٹنگ میں بھارتی معاملے پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت میں کرکٹ کے امور چلانے والے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) میں حکومتی مداخلت کا معاملہ اٹھائیگا۔پی سی بی پاکستانی
سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتاری بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کا بھی حوالہ دیگا جسے پاکستان کی فوجی عدالت ملک دہشت گردی پھیلانے کے جرم میں سزائے موت سناچکی ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی کے آئین کے مطابق کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت کی سختی سے ممانعت ہے، تاہم پاکستان آئینی طریقے سے ہی بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دیگا۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے آئین میں ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے والی ٹیم کو ایونٹ سے ہی باہر کر دینے کا کوئی طریقہ کار ہی موجود نہیں ہے۔