ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

میں پاکستان کا دورہ مسلسل کرتا رہوں گا، ڈیرن سیمی

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانی شائقین کی حمایت کو اپنے لیے فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے پاکستانیوں کا پیار زندگی بھر کا خزانہ ہے اور میں پاکستان کا دورہ کرتا رہوں گا۔پی ایس ایل کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں ڈیرن سیمی

نے کہا کہ میں فخر محسوس کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ پاکستانی عوام کا میرے لیے یہ پیار صرف اور صرف پی ایس ایل کی وجہ سے آیا اور یہ میری زندگی بھر کا سرمایہ ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس بات پر پرعزم ہوں اور پاکستان کا دورہ مسلسل کرتا رہوں گا۔ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دو مرتبہ چمپئن بنانے والے ڈیرن سیمی، پی ایس ایل میں شامل ہونے کے بعد پاکستانی مداحوں کی جانب سے سب سے زیادہ پیار سمیٹنے والے غیرملکی کھلاڑی ہیں اور یہاں تک کہ پشاور زلمی سے جڑنے کی مناسبت سے انہیں ڈیرن سیمی خان کا نام بھی دیا گیا۔ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل 2019 کے آغاز سے قبل پشاور کا دورہ بھی کیا اور دیگر غیرملکی کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ کس طرح پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں کرکٹ کے عالمی مقابلے ہوسکتے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان نے پشاور میں ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی تقریب میں حصہ لیا تھا اور 2014 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں سے اظہار یک جہتی تھا۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ زلمی میرے اپنے خاندان کی طرح ہے اور ان کی جانب سے جو پیار دیا گیا ہے وہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، میں پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ وہ مجھے اپنا سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری نظر میں پی ایس ایل دنیا میں بہترین لیگز میں سے ایک ہے اور بہت مختصر وقت میں اس نے بڑے برانڈ کی شکل اختیار کی ہے، اسی طرح پی ایس ایل میں کھیلنا ہمیشہ ایک لطف کی بات ہے۔پی ایس ایل سے سامنے آنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو ابھرتے ہوئے کھلاڑی دئیے ہیں اور جن کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھائی انہیں دنیا کی دیگر بڑی لیگز میں منتخب کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…