منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 : پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوگا، آئی سی سی

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ شیڈول کے مطابق ہوگا، اسے تبدیل کرنے کا امکان نہیں ہے۔آئی سی سی کے جنرل مینیجر کلیئر فرلونگ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کونسل کی آئندہ بورڈ میٹنگ میں پاک بھارت کرکٹ کے معاملے کو زیرِ بحث لائے جانے کا امکان ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور اس میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔آئی سی سی جنرل مینیجر کا کہنا تھا کہ کھیل بالخصوص کرکٹ میں لوگوں کو قریب لانے، دوریاں مٹانے اور قوموں کو متحد کرنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی مستقبل میں ان طور طریقوں پر ممبران کے ساتھ بات کرے گا۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارتی کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے جنہیں اسلام آباد نے مسترد کردیا۔بھارت کی جانب سے جب کوئی ہتھیار نہ چل سکا تو اس نے کھیلوں کو سیاست میں شامل کرتے ہوئے پاکستان سے بین الاقوامی ایونٹس میں بھی میچز نہ کھیلنے کا واویلا مچایا۔گزشتہ روز بھارت میں کرکٹ کے امور چلانے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بغیر ثبوت کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستان مخالف خط لکھا جس میں الزام عائد کیا کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں اس استعمال ہوتی ہے۔اس نے رکن ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ کرکٹ روابط نہ رکھیں جن کی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہوتی ہے اس خط کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ماننا تھا کہ اس خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور اس سے کوئی فرق سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔علاوہ ازیں بھارت کے کچھ سابق کرکٹرز کی جانب سے بورڈ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ بھارت، ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلے جبکہ کچھ بھارتی کھلاڑی اسے احمقانہ اقدام قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…