جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاویدمیانداد کا بھارتی چوہدراہٹ کے زعم میں مبتلا گنگولی کو بھرپور جواب

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے سارو گنگولی کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نہ کھیلنے کی بات کو بچگانہ اور بے وقوفانہ قرار دے دیا ہے۔پلوامہ حملے کے بعد جہاں بھارتی سیاستدان کسی ثبوت کے بغیر سارا ملبہ پاکستان پر ڈال رہے ہیں وہیں بھارتی کرکٹر بھی کسی سے پیچھے نہیں، پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی شامل ہیں۔

جنہوں نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے ہی نہ کرانے کا مطالبہ کر ڈالا ہے۔گزشتہ روز سارو گنگولی نے آئی سی سی میں بھارتی چوہدراہٹ کے زعم میں کہا تھا کہ ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، تمام ٹیمیں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں، اگر بھارت ایک ٹیم کے ساتھ نہ کھیلے تو اس سے میگا ایونٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اگر بھارت ورلڈ کپ میں حصہ نہ لے تو آئی سی سی کو ضرور دھچکا لگے گا۔ ذاتی طور پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو ایک بھرپور پیغام ضرور جانا چاہیے۔سارو گنگولی کی زہریلی باتوں پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے بھی بھرپور جواب دیا ہے، ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد نے کہا کہ شائد گنگولی بھارت میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لے کر وزیر اعلی بننا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ اپنے ہم وطنوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ہم بھارت کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے ڈرنے کے بجائے خود کو مضبوط بنانے پر توجہ دے دیں گے، پاکستان کئی مرتبہ بھارت کو حل طلب معاملات کے تصفیے کے مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے لیکن بھارت ہی نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔سابق قومی کپتان نے کہاکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کی باتیں بیکار ہیں، آئی سی سی کبھی بھی بھارت کی ایسی بچگانہ اور بیوقوفانہ بات کو تسلیم نہیں کرے گا۔ آئی سی سی کے آئین کے مطابق اس کے ہر رکن ملک کو اس کے ایونٹ میں حصہ لینے کا پورا حق حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…