نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کرکٹ کے امور چلانے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا نے بغیر ثبوت کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستان مخالف خط لکھ دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے
خط میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ کرکٹ روابط نہ رکھیں جن کی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہوتی ہے۔بی سی سی آئی نے خط میں پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے سے متعلق بات نہیں کی جبکہ یہ موقف اپنایا کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ان کے کرکٹرز، آفیشلز اور شائقین کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔یہ خط بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو افسر راہول جوہری کی جانب سے لکھا گیا ہے جو بظاہر حکومتی دباؤ کا نتیجہ دکھائی دے رہا ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڑ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لکھے گئے اس بے بنیاد خط سے پی سی بی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے 15 رکن ممالک میں سے کوئی ایک بورڈ اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانے اور آئی سی سی کو لکھے گئے اس خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔کہا گیا کہ بھارت کو شوٹنگ ورلڈ کپ میں پاکستانی دستے کو ویزا نہ دینے کے معاملے پر جو شرمندگی اٹھانی پرٹی ہے بالکل اسی طرح ا?ئی سی سی میں بھی شرمندگی اٹھانی پڑیگی۔