بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

کرس گیل کی دھواں دھار سنچری کے باوجود ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے شکست دیدی

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برج ٹاؤن(این این آئی)انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی،ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنائے تاہم میزبان انگلش ٹیم نے ہدف باآسانی 48 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے خسارے سے حاصل کیا اور ون ڈے کرکٹ میں یہ تیسرا سب سے بڑا اسکور چیزنگ میچ تھا۔

انگلش بلے بازوں نے ہدف کے تعاقب میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اور دو بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں۔اوپننگ بلے باز جیسن رائے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 85 گیندوں پر 123 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے جب کہ جوئے روٹ نے 9 چوکوں کی مدد سے 97 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔کپتان این مورگن 65 اور جونی بیرسٹو 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بین اسٹوک 20 اور جوز بٹلر 4 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 2، دوندرا بشو اور اوشانی تھومس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر جیسن رائے کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی تو کرس گیل انگلش بولروں پر قہر بن کر ٹوٹے، انہوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور انگلش بولروں کا بھرکس نکال دیا۔گیل نے 12 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 129 گیندوں پر 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 47ویں اوور میں بین اسٹروک کا شکار بن گئے۔مہمان ٹیم کے شے ہوپ نے 64، ڈیرن براوو 40 ،جون کیپبل 30، ایشلے نرس 25، شمرون ہیٹمیئر 20، جیسن ہولڈر 16 اور دیوندرا بیشو 9 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عادل راشد نے 74 رنز دے کر 3 اور کرس ووکس نے 59 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے آل راؤنڈر کرس گیل طویل وقفے کے بعد ٹیم کا حصہ بنے اور انہوں نے ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…