جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

6 رکنی خیبر پختونخوا آرچری ٹیم قومی آرچری چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

پشاور/کراچی (این این آئی)6 رکنی خیبر پختونخوا آرچری ٹیم قومی آرچری چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ خیبر پختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وصال محمد خان کے مطابق خیبر پختونخوا آرچری کی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں تین مرد اور تین خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں اکبر اعظم، وقاص احمد خلیل اور وقار سعد جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں شہناز، مسکن اور ناصرہ شامل ہیں۔

قاضی اسد ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ویں قومی آرچری چمپئن شپ 25 فروری سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور امید ہے کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین وصال محمد خان جبکہ دیگر ممبران میں کاشف کان، عمران خان اور مسز بے مثال شامل تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…