پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا دینے سے انکار، بھارت پر پابندی کا امکان

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں حملے کے بعد بھارت نے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شوٹرز کو ویزا دینے سے انکار کردیا جس پر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے بھارت پر پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 پاکستانی شوٹرز

جی ایم بشیر اور خلیل احمد جبکہ ان کے منیجرز کو ایونٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم وہ بدھ کو ایونٹ کی رسمی کارروائیوں کے لیے بھارت نہیں پہنچے۔انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن نے بھارت کو اس اقدام کے خطرناک نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ ایونٹ کی صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے جہاں ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو انٹری ویزا جاری نہیں کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ فیڈریشن اور انڈین انتظامی کمیٹی پاکستانی ٹیم کو امتیازی سلوک سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ ہم نے بھارت کو آگاہ کردیا ہے کہ اگر انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت سے محروم کیا تو انہیں اس کے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور مستقبل میں انہیں عالمی مقابلوں کی میزبانی نہیں دی جائیگی۔بھارت نے 2032 اولمپکس اور 2030 ایشین گیمز کی میزبانی میں انتہائی دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم اگر وہ شوٹنگ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت سے روکتے ہیں تو انہیں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس ایونٹ میں 58 ممالک سے 500 سے زائد شوٹرز حصہ لے رہے ہیں اور یہ 2020 ٹوکیو اولمپکس کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…