بھارتی کمپنی کی طرف سے انکار کئے جانے کے بعد آج سے شروع پی ایس ایل کے میچز لائیونشرہونگے یا نہیں؟حتمی اعلان کردیا گیا

20  فروری‬‮  2019

شارجہ، کراچی(آن لائن) پی ایس ایل فور کے شارجہ میں میچز براہ راست دکھانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔نشریاتی حقوق رکھنے والی بھارتی کمپنی کی طرف سے انکار کئے جانے کے بعد پی سی بی کے متبادل کمپنی سے معاملات طے پاگئے تھے، گزشتہ روز کمپنی کے اسٹاف نے اپنی تنصیبات مکمل کرلیں۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملوں کے تناظر میں پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق رکھنے والی کمپنی نے مزید کام جاری رکھنے سے انکار کردیا تھا،اتوارکو دبئی میں میچز کے بعد پی سی بی نے متبادل انتظامات کیلئے کوشش شروع کردی تھی۔دریں اثنانیشنل اسٹیڈیم میں 17 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل فور کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔12 مارچ کو لاہورمیں ہونیوالے ایلیمنیٹرمقابلے کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کیلئے دستیاب ہیں ، 13 مارچ کو کراچی میں کوالیفائر اور 15 مارچ کو ہونے والے ایلمنٹری ٹو مقابلے کے ٹکٹ بھی آن لائن فروخت کے پیش کیے جائیں گے جبکہ مقررہ مراکز پر 25 فروری سے ٹکٹ فروخت ہونا شروع ہوں گے۔لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز7 تا 17 مارچ پاکستان میں شیڈول ہیں،3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔مقررہ کوریئر سروس ادارے کے تحت آن لائن ٹکٹ 17ہزار 989 نشتوں والے نیشنل اسٹیڈیم کے لیے جنرل انکلوثرز کے ٹکٹ 500 روپے کی شرح سے دستیاب ہوں گے، ایلیمینٹراورکوالیفائرمقابلوں کی ٹکٹس کی شرح 3ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جبکہ فائنل مقابلیکی ٹکٹس کی مالیت 5سو سے8ہزارروپے تک ہے۔دوسری جانب لیگ کے کراچی اورلاہورمیں شیڈول گروپ میچز کے لیے 17 فروری سے شروع ہونے والے آن لائن ٹکٹس تاحال مکمل طورپرفروخت نہ ہوسکیں جبکہ آن لائن صرف 20 فی صد ٹکٹ فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…