ہر بھجن سنگھ کا بھارتی حکومت سے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کا مطالبہ ،انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

19  فروری‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے بھارت سے رواں سال جون میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ ہمارے جوانوں کا خون بہت قیمتی ہے ، ہم اسے ضائع ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے اپنے دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ ہم ہر حال میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑے رہیں گے،آج ہم اپنے سپاہیوں کی بدولت زندہ ہیں اسی لیے ہم شہیدوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ہر گِز ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، ہمارا دیش پہلے ہے، ہمیں پڑوسی ملک سے کسی قسم کا بھی رشتہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ کھیل ہمارے لیے ضروری نہیں ہمارا ملک ہمارے لئے اہم ہے۔انہوں نے پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان اگر ورلڈ کپ نہ بھی ہو تو بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، بھارت خود بہت مضبوط ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…