پاک بھارت کشیدگی کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑنے لگا، پی سی بی نے ہنگامی طور پر کیا ہدایات جاری کردیں؟کرکٹ شائقین میں تشویش کی لہر

17  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت سیاسی کشیدگی کے باعث اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کی کوریج کرنے والے کریو میں شامل دو درجن سے زائد بھارتی شہری کراچی اورلاہور کے لئے سفر نہیں کرسکیں گے۔

ان میں متعدد کیمرہ مین،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سمیت دیگر ٹیکنیکل عملہ بھی شامل ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی نے پلان بی کے تحت پاکستانی کریو کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیاسمیع الحسن نےبتایا کہ اس بارے میں فیصلہ سکیورٹی ماہرین کی مشاورت سے کریں گے۔ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ابھی تک کریو پروگرام کے مطابق پاکستان جائے گا تاہم غیر معمولی صورتحال کی صورت میں پی سی بی کے پاس متبادل پلان موجود ہے۔پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں ہونے والے آٹھ میچوں کی کوریج کی کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی سی بی نے پی ایس ایل کی کوریج کے لئے ایک بھارتی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں اور یہی وجہ ہے کریو میں اکثریت بھارتی شہری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کریو کے لئے پاکستانی ویزے دبئی سے حاصل کئے جارہے ہیں۔تاہم کریو کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے فارن آفس کی ہدایت کو نظر انداز کرکے پاکستان کو سفر کیا تو وطن واپسی پر ہمیں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔کراچی اور لاہور کے میچوں کے لئے پی سی بی نے دو مختلف کریو کی خدمات حاصل کیں تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی کریو کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…