پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شریک ٹیموں کے مالکان کیلئے قوانین سخت کردیئے

16  فروری‬‮  2019

دبئی(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شریک ٹیموں کے مالکان کیلئے قوانین سخت کردیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ میں ڈگ آؤٹ اور ڈریسنگ روم میں بیٹھنے والے مالکان اور ان کے رشتے داروں کیلئے قوانین سخت کیے ہیں۔بورڈ نے چوتھے ایڈیشن میں شریک ٹیموں کے مالکان کو میچوں کے دوران باہر جانے سے روک دیا ہے۔

اور انہیں ٹیلی فون استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے کہا کہ مالکان کا میچوں کے دوران باہر کی دنیا سے رابطہ ختم ہوجائے گا اور مینیجرز کا کردار بھی محدود کردیا ہے، اگر کسی ٹیم کا مالک ٹیم منیجر بھی ہے تو وہ میچوں کے دوران فون استعمال نہیں کرسکے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں کوئی بھی فرنچائز مالک اور اس کے رشتے دار پیشگی اجازت کے بعد ٹیم کے ڈگ آؤٹ اور ڈریسنگ روم میں بیٹھ سکتے ہیں جنہیں فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر مالک کا دنیا سے رابطہ منقطع رہے گا تاہم اس کیلئے انہیں 24 گھنٹے پہلے تحریری اجازت طلب کرنا ہوگی اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن، اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی ریسسزم کوڈ کی پابندی کرنا ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کے مالک اور منیجر رانا ثمین کو ڈگ آؤٹ میں فون استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔پی سی بی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اس سال سے مالکان کیلئے جو نیا کوڈ متعارف کرایا گیا ہے، اس کے تحت وہ فون استعمال نہیں کرسکیں گے جو مالک یا اس کا رشتے دار ڈگ آؤٹ میں آنے کیلئے ہوٹل سے ٹیم بس میں سوار ہوکر گراونڈ آئیگا اپنا فون جمع کرائے گا اور میچ کے دوران اسے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی میچ کے بعد وہ بس ہی میں ہوٹل واپس جائے گا۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن اینڈ ویجلنس عملے کو 24 گھنٹے پہلے اجازت لینا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…