اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیج دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل کے فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی گئی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کا امکان ہے تاہم فوری طورپر وزیر اعظم آفس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ ا س دعوت نامے کو قبول کریں گے یا نہیں تاہم پاکستان کرکٹ
بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئیں گے ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ رانڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔