ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل میچز کے دوران سیاسی بینرز اور نعرے روکنے کیلئے حکمت عملی تیار،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کیا کارروائی کی جائیگی ؟جان کر آپ ہرگز ایسا نہیں کرینگے

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سیاسی بینرز اور نعرے روکنے کے لیے حکام نے حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق میچ کے دوران گراؤنڈ کو سیاسی اکھاڑا بنانے اور شائقین کو سیاسی نعروں سے باز رکھنے کے لیے حکام نے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ کو میچز کے دوران سیاسی بینرز اور غیر متعلقہ پلے کارڈز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور سیاسی نعرے لگانے پر ایسے افراد کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے سمیت انہیں جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی شعبدہ بازوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور میدان سے باہر بھی گروہوں کی شکل میں نعرے لگانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی کرکٹ میچز کے دوران شائقین کو سیاسی نعرے لگاتے اور سیاسی پرچم تھامے دیکھا گیا ہے جس سے بدنظمی کا خدشہ ہے۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گی۔متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26 میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…