جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن (آج)سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی/لاہور (این این آئی)پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی، شارجہ اور پہلی بار ابوظہبی میں بھی منعقد ہوں گے ، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 3 اور

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کریگا۔دوسری جانب پاکستان کے بین الااقوامی شہرت کے حامل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ سپر وائز نہیں کر ینگے۔علیم سرور ڈار 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہونگے جہاں وہ 13 فروری سے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور امپائر خدمات سرانجام دیں گے۔21 فروری سے پورٹ الزبتھ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بطور امپائر اپنے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار جنو بی افریقا اور سری لنکا کے دو ٹیسٹ سپر وائز کر نے کے بعد بھارت کے شہر ڈیہرڈن روانہ ہونگے جہاں وہ 28 فروری سے 10مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ون ڈے میچوں میں بھی امپائرنگ کر ینگے۔یاد رہے ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد افغانستان نے بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر ڈیہرڈن کے اسٹیڈیم کو اپنا ہوم گراونڈ بنایا ہے جہاں وہ 15 مارچ سے آئرلینڈ کیخلاف ایک ٹیسٹ کی سیریز کے واحد ٹیسٹ میں مقابلہ کریگی اور یہاں بھی علیم سرور ڈار ہی امپائرنگ کے فرائض سرانجام د ینگے۔123 ٹیسٹ میچو ں میں امپائرنگ کرنیوالے علیم ڈار آئرلینڈ اور افغانستان کی ون ڈے سیریز میں اپنا 200 واں ون ڈے انٹرنیشنل سپر وائز کریں گے۔16فروری 2000ء کو جناح اسٹیڈیم گوجرنوالہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں علیم ڈار نے پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…