بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سابق چمپئن پشاور زلمی کا پی ایس ایل 4 کیلئے تیاریوں کا آغاز، ڈیرن سیمی نے ٹیم کو جوائن کرلیا

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آمد سے قبل ہی تمام ٹیمیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ چکی ہیں اور دیگر ٹیموں کی طرح پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن

ڈیوڈ ملان اور وین میڈسن نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کیا۔پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور گزشتہ سیزن کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی نے بلند حوصلوں اور کامیابی کا عزم لیے دبئی میں پی ایس ایل سیزن فور کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم کے اسکواڈ کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔اپنے رنگ میں رنگنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور زلمی نے وین میڈسن کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیا جو ٹیم کے ساتھ پہلے ہی روز اردو اور پشتو بولتے نظر آئے۔انہوں نے اردو اور پشتو سیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پشاور زلمی کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا دیگر کھلاڑیوں میں ابتسام شیخ اور عمید آصف نے بھی مسلسل دوسری مرتبہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔پی ایس ایل کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔پشاور زلمی اپنا پہلا میچ روایتی حریف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 15 فروری کو کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…