لاہور(آن لائن) آسٹریلیا کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرلیا ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نیکیاہے کہ ’’مجھے امید ہے کہ انگلینڈ اس حوالے سے مزید مذاکرات کیلئے بالکل تیار ہے، لیکن ٹیم انگلینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے ایک مجوزہ طریقہ کار ہے۔ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی اگلی ہوم سیریز سے قبل بہت وقت ہے کہ وہ اپنے طور پر تمام معاملات کا جائزہ لے
سکیں، میں اس وقت تک کسی صورت بھی ایک ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت نہیں دوں گا، جب تک ان کیلئے یہ دورہ محفوظ نہ ہو۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2022ء4 میں سیریز شیڈول ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ یہ سیریز کسی نیوٹرل مقام کی بجائے پاکستان میں کھیلی جائے۔ اگر پی سی بی کی کوششیں کامیاب ہو گئیں تو 2005ء4 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے گی۔